حیدرآباد
2.85 لاکھ روپئے کے سکوں سے نوجوان نے اپنی ڈریم بائیک خرید لی
منچرالک کے ایک شوروم میں 2.85 لاکھ روپے کے سکے لے کر پہنچا تاہم شوروم کے ذمہ داروں کو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ بائیک کی رقم کے سکے 112 مہربند کورس میں لائے گئے تھے۔

حیدرآباد: ایک نوجوان نے2.85 لاکھ روپے کے سکوں سے ایک نئی سوچ کے ساتھ اپنے خوابوں کی بائیک کو خریدا۔تلنگانہ کے منچریال ضلع کے رام کرشنا پور تارک راما کالونی سے تعلق رکھنے والے اے وینکٹیش نے اپنا پالی ٹکنک ڈپلومہ مکمل کیا ہے۔
ان کی بچپن کی خواہش اسپورٹس بائیک چلانے کی تھی۔ اس کے لیے وہ منچریال کے ایک شوروم میں 2.85 لاکھ روپے کے سکے لے کر پہنچا تاہم شوروم کے ذمہ داروں کو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ بائیک کی رقم کے سکے 112 مہربند کورس میں لائے گئے تھے۔
اس موقع پر شوروم کے ذمہ داروں نے ان سے کہاکہ ان سکوں کو گننے کیلئے ایک دن درکار ہوگا وہ بائیک کیلئے دوسرے دن شوروم کو آئے۔جب وہ دوسرے دن شوروم کو اپنی من پسند کی بائیک حاصل کرنے کے لئے گیا تو اس کو بائیک حوالے کردی گئی۔ان سکوں کی شوروم کے تقریبا 15ملازمین نے گنتی کی۔