حیدرآباد

حیدرآباد، تعمیراتی صنعت میں قائد بن کر ابھرے گا

ریاستی وزیر آئی ٹی وصنعتیں ڈی سریدھربابو نے کہا ہے کہ حیدرآباد‘ ملک کے شہروں سے مقابلہ کرنے اور تعمیراتی صنعت میں قائد کے طور پرابھرنے کیلئے تیارہے۔

حیدرآباد (این ایس ایس) ریاستی وزیر آئی ٹی وصنعتیں ڈی سریدھربابو نے کہا ہے کہ حیدرآباد‘ ملک کے شہروں سے مقابلہ کرنے اور تعمیراتی صنعت میں قائد کے طور پرابھرنے کیلئے تیارہے۔

متعلقہ خبریں
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

ریاستی وزیر آئی ٹی نے کانگریس کے سینئر قائد منیم پلی ہنمنت راؤ کے ساتھ شہر کے مضافاتی علاقہ کومپلی میں آج ایک کنونشن سنٹر میں رووف اینڈفلور پراپرٹی ایکسپو کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد‘ملک بھر میں تعمیری شعبہ میں لیڈرکے طور پر ابھرنے کیلئے تیارہے۔

بعدازاں ڈی سریدھربابو نے بلڈرز اور رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس سے تبادلہئ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی فورم کے نمائندوں پرزوردیاکہ وہ حیدرآباد کی ترقی پر منفی رجحان پیدا کرنے والوں کی باتوں پر یقین نہ کریں۔

سریدھربابو نے اس اعتماد کا اظہارکیاکہ شمالی حیدرآباد‘ ریسڈنشیل کمیونٹیز اور ولاس کے ساتھ پھیلتا پھولتا رہے گا۔ اس ایکسپو کی خصوصیت یہ رہی کہ اس میں 15ڈیولپرس نے100 سے زائد پروجیکٹس پیش کئے۔

اس ایکسپو میں مشہور ڈیولپرس اپرناکنسٹرکشن پری مارک‘ساکت ڈیولپرس‘شلپا انفرا ٹیک‘ مودی بلڈرس اور دیگر شریک تھے۔