حیدرآباد

حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ

چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی اور وزیرصنعت سریدھر بابو نے آج جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ہنڈائی موٹر کمپنی کے عہدیداروں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران،چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا حکومت تلنگانہ ریاست کو فعال و کارکرد طور پر پیش کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی اور وزیرصنعت سریدھر بابو نے آج جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ہنڈائی موٹر کمپنی کے عہدیداروں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران،چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا حکومت تلنگانہ ریاست کو فعال و کارکرد طور پر پیش کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں
سابق مرکزی وزیر جئے پال ریڈی کو چیف منسٹر کا خراج
بائیو ڈیزائن سنٹر، تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہش مند
آنند مہندرا، اسکل یونیورسٹی کے چیرپرسن ہوں گے
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور

بڑی بڑی عالمی کمپنیز کو ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع سے واقف کرایا جا رہا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا ہنڈائی موٹر کمپنی نے اپنی ذیلی کمپنی ہنڈائی موٹر انڈیا انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (HMIE) کے ذ ریعہ تلنگانہ میں کار ٹیسٹنگ کی سہولت قائم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔

تلنگانہ کی صنعت موفق پالیسیوں، عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچہ کی تشکیل اور بغیر کسی پریشانی کے مزدوروں کے نظام کی فراہمی میں ترقی پسند اور مستقبل کے ویژن نے ہنڈائی موٹر انڈیا انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ جیسی بہترین کمپنیوں کو تلنگانہ میں کاروبار کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔

چیف منسٹر کے ساتھ بات چیت کے بعد وزیر آئی ٹی اور صنعت ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ جنوبی کوریا کی آٹو موٹیو کمپنی، اپنے ہندوستانی ذیلی کمپنی ہنڈائی موٹر انڈیا انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (HMIE) کے ذریعہ، تلنگانہ میں ایک بڑا میگاٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

میگا ٹیسٹ سنٹر میں نہ صرف خودکار ٹیسٹ ٹریک کی سہولت شامل ہوگی بلکہ ایک جدید ترین ٹیسٹ کار مینوفیکچرنگ سہولت (بشمول ای وی) پر مشتمل ہوگی۔ جس کی وجہ سے اطراف و اکناف کے علاقوں میں براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔

اس کے علاوہ، ہنڈائی موٹر انڈیا انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، ہندوستان اور ایشیا پیسیفک خطہ کے لئے مزید روزگار پیدا کرنے کے لئے حیدرآباد میں موجودہ انجینئرنگ سنٹرکو جدید کاری کے ذریعہ توسیع کر رہا ہے۔ ہنڈائی موٹر انڈیا انجینئرنگ پرائیویٹل لمیٹیڈ چیف منسٹر ریونت سے اظہار تشکر کرتا ہے۔

a3w
a3w