تلنگانہ

آئندہ دس سالوں میں تلنگانہ کا وزیراعلی بن جاوں گا:جگاریڈی

تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی جگاریڈی نے وجئے دشمی کی تقریب کے دوران دلچسپ تبصرہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی جگاریڈی نے وجئے دشمی کی تقریب کے دوران دلچسپ تبصرہ کیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
پالمورو۔ رنگاریڈی اریگشن پروجیکٹ کاموں کا جائزہ اجلاس
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دس سالوں میں ریاست کے وزیر اعلیٰ بن جائیں گے۔

جگاریڈی جو اسمبلی میں سنگاریڈی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، نے اپنے حلقہ میں کل شب وجئے دشمی کی تقریب میں شرکت کی اور عوام سے درخواست کی کہ وہ ان کی خواہش کی تکمیل کیلئے پرارتھنا کریں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اس لیے وہ زیادہ بات نہیں کر پا رہے ہیں ورنہ مزید باتیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ سنگاریڈی کا مطلب ہے جگاریڈی،جگاریڈی کا مطلب سنگاریڈی۔انہوںنے پوچھا کہ کیا کوئی اس سے انکار کرسکتا ہے۔