حیدرآباد

مسلم شبان کے زیر اہتمام علماء ودانشوران کا اجلاس

محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان وشرعی فیصلہ بورڈ نے کہا کہ مرکزی حکومت یکساں سیول کوڈ بل لانے پر غور کررہی ہے۔ راجیہ سبھا میں یکساں سیول کوڈ کے لئے غیر سرکاری‘ خانگی بل ہر بحث کے لئے چیرمین نے منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد: شریعت محمدیؐ میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو ہندوستانی مسلمان ناقابل قبول مانتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اتحاد ملت ریاستی کانفرنس کا کل انعقاد، زعفرانی نظام تعلیم کے خلاف جدوجہد کرنے مشتاق ملک کا اعلان
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
حکومت کچھ خطرناک قوانین لارہی ہے: جائیدادوں کی بذریعہ زبانی ہبہ تقسیم کردیجئے
یکساں سیول کوڈ کو مسلط نہیں کیا جاسکتا:ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈ

شہر حیدرآباد میں تحریک مسلم شبان کے زیر اہتمام عنقریب علماء کرام‘ مشائخین عظام‘ دانشوران ملت‘ وکلا اور تمام جماعتوں کا اجلاس لاء کمیشن کے اعلان پر غور کرنے کے لئے منعقد ہوگا۔

محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان وشرعی فیصلہ بورڈ نے کہا کہ مرکزی حکومت یکساں سیول کوڈ بل لانے پر غور کررہی ہے۔ راجیہ سبھا میں یکساں سیول کوڈ کے لئے غیر سرکاری‘ خانگی بل ہر بحث کے لئے چیرمین نے منظوری دے دی ہے۔

اب مرکزی حکومت سرکاری بل پر غور کررہی ہے۔ لاء کمیشن نے ایک ماہ میں تجاویز پیش کرنے کی ملک کی تمام مذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے جبکہ 2016 میں حکومت نے لاء کمیشن سے یکساں سیول کوڈ کے تعلق سے پوچھا تھا۔

سارے ملک میں بالخصوص تلنگانہ حیدرآباد میں تحریک مسلم شبان نے ایک بری مہم چلائی تھی۔

پرنسپل لاء بورڈ نے 2 کروڑ دستخطوں کے ساتھ ایک یادداشت مولانا ولی رحمانیؒ جنرل سکریٹری نے لاء کمیشن کے ذمہ داروں کو پیش کی تھی۔ یکساں سیول کوڈ کی مخالفت کے لئے ملت کو ایک جامعہ اور مبسوط حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد میں عنقریب غورو فکر کے لئلے ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا۔

a3w
a3w