دہلی
یو پی آئی صارفین کے لئے اہم خبر، اگست سے سب کچھ بدل جائے گا
آئی سی آئی سی آئی بینک اپنے کھاتہ داروں پر بڑا بوجھ عائد کرنے جارہا ہے۔ مذکورہ بینک کے کھاتہ دار تاحال مفت یو پی آئی لین دین کررہے تھے مگر آج یعنی یکم اگست بروز جمعہ سے یو پی آئی لین کرنے پر نئے چارجس عائد کئے جارہے ہیں۔

نئی دہلی (منصف ویب ڈیسک) آئی سی آئی سی آئی بینک اپنے کھاتہ داروں پر بڑا بوجھ عائد کرنے جارہا ہے۔ مذکورہ بینک کے کھاتہ دار تاحال مفت یو پی آئی لین دین کررہے تھے مگر آج یعنی یکم اگست بروز جمعہ سے یو پی آئی لین کرنے پر نئے چارجس عائد کئے جارہے ہیں۔
موجودہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے دور میں لوگ یونیفائیڈ پیمنٹس انٹر فیس (یو پی آئی) کا استعمال کررہے ہیں اور یو پی آئی لین دین زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔
مگر اب یہ اہم سوال پیدا ہوا ہے کہ اس نظام کو چلانے کے لئے ہونے والے اخراجات کی بھرپاپئی کیسے کی جائے گی؟
اس لئے آئی سی آئی سی آئی بینک نے یو پی آئی لین دین کرنے والوں پر ہی نئے چارجس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ نیافیصلہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی دنیا میں کافی بڑی تبدیلیاں لانے والا ہے۔