مشرق وسطیٰ

زیارت کیلئے آنے والے زائرین کیلئے اہم خبر، حطیم میں نوافل کی ادائیگی کیلئے مخصوص اوقات مقرر

انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ زائرین کو حطیم میں داخلہ مغربی دروازے سے دیا جائے گا اور ہر زائر کو 10 منٹ کا وقت ملے گا۔ اس فیصلے کا مقصد رش کو کنٹرول میں رکھنا اور زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

جدہ: سعودی عرب نے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کے لیے اوقات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، اب حطیم میں خواتین کے لیے نوافل ادا کرنے کا وقت رات 8 بجے سے صبح 2 بجے تک ہوگا، جبکہ مرد حضرات صبح 8 بجے سے 11 بجے تک نوافل ادا کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع — طلبہ کیلئے نیا موقع
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
بابر اعظم کی تنخواہ کوہلی سے 12 گناہ کم

انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ زائرین کو حطیم میں داخلہ مغربی دروازے سے دیا جائے گا اور ہر زائر کو 10 منٹ کا وقت ملے گا۔ اس فیصلے کا مقصد رش کو کنٹرول میں رکھنا اور زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید برآں، حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے ’لاکرز‘ پروگرام کا نیا منصوبہ متعارف کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ حرمین اتھارٹی کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد سعودی ویژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے زائرین کو بہترین سہولت فراہم کرنا ہے۔

لاکرز پروگرام سے زائرین کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھ کر اطمینان سے مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عبادات میں مشغول ہو سکیں۔