سوشیل میڈیاشمالی بھارت

کمسن ٹھاکر لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

ٹھاکر برادری نے کمسن ٹھاکر لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

پالن پور (گجرات): ٹھاکر برادری نے کمسن ٹھاکر لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

متعلقہ خبریں
غیرت کے نام پر قتل: حیدرآباد میں ایک شخص کا بیوی کے رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل

برادری نے اپنی روایات میں اصلاحات کی قراردادیں متفقہ منظور کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ لڑکیوں کو موبائل فون کے استعمال سے روکا جائے۔

پیار محبت‘ لڑکیوں لڑکوں کی دوستی اور بین ذات پات شادیوں کا حوالہ دیئے بغیر ٹھاکر برادری نے کہا کہ کمسن لڑکیوں کے سل فون استعمال رکنے کی وجہ سے کئی برائیاں ہورہی ہیں لہٰذا موبائل فون کا استعمال ممنوع قراردیا جارہا ہے۔

کانگریس رکن اسمبلی وی جی ٹھاکر کی موجودگی میں منظورہ قرارداد میں اتوار کے دن یہ بھی طئے پایا کہ منگنی اور شادی میں مہمانوں کی تعداد محدود رہے۔ صرف 11 لوگ شرکت کریں۔ ڈی جی ساؤنڈ سسٹم کا استعمال نہ کیا جائے۔