تلنگانہ

ناجائز تعلقات: آشنا کی مدد سے بیوی نے شوہر کا قتل کردیا

عبداللہ کی بیوی محبوب بی کے رفیع نامی ایک دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ اس بات کا علم ہونے کے بعد عبداللہ نے بیوی کو تنبیہ کی اور رفیع سے دور رہنے کی ہدایت دی مگر وہ بدستور رفیع کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہوئے تھے۔ محبوب بی نے شوہر کو راستہ سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔

گدوال: گدوال میں آشنا کی مدد سے بیوی نے اپنے شوہر کا قتل کردیا۔ یہ واردات کل رات ٹاؤن کے محلہ نلہ کنٹہ میں پیش آئی۔ مقتول کی شناخت38سالہ محمد عبداللہ کی حیثیت سے کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ عبداللہ کی بیوی محبوب بی کے رفیع نامی ایک دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔

 اس بات کا علم ہونے کے بعد عبداللہ نے بیوی کو تنبیہ کی اور رفیع سے دور رہنے کی ہدایت دی مگر وہ بدستور رفیع کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہوئے تھے۔ محبوب بی نے شوہر کو راستہ سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔

 کل رات،اُس نے آشنا رفیع کی مدد سے حالت نیند میں شوہر عبداللہ کا رسی کی مدد سے گلا گھونٹ دیا جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔ محبوب بی نے یہ عام کردیا کہ  فٹس کے سبب عبداللہ کی موت ہوگئی۔

 غسل کے وقت گردن پر زخم کے نشانات دکھائی دئیے جس پر وہاں موجود افراد نے اس کی اطلاع پولیس کو دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔ محبوب بی نے آشنا کی مدد سے شوہر کا قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ مفروررفیع کی تلاش جاری ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔