تعلیم و روزگار

پہلے مرحلہ میں دوست کے ذریعہ73ہزار نشستیں الاٹ

تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے ڈگری آن لائن سرویس تلنگانہ (DOST) 2023 کے تحت پہلے مرحلہ میں 73,220 امیدواروں کے لئے سیٹ الاٹمنٹ کا اعلان کیا گیا جملہ1,05,935 طلباء نے ریاست میں انڈر گریجویٹ کورسس میں داخلوں کیلئے درخواست داخل کی تھیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے ڈگری آن لائن سرویس تلنگانہ (DOST) 2023 کے تحت پہلے مرحلہ میں 73,220 امیدواروں کے لئے سیٹ الاٹمنٹ کا اعلان کیا گیا جملہ1,05,935 طلباء نے ریاست میں انڈر گریجویٹ کورسس میں داخلوں کیلئے درخواست داخل کی تھیں۔

متعلقہ خبریں
جامعہ نظامیہ میں جدید داخلے
ویمنس کالج کوٹھی میں ڈگری کورسس میں داخلے
ٹی ایس ایمسٹ (بی پی سی) اور آئی سیٹ میں داخلوں کی کونسلنگ کاشیڈول جاری
شیڈول سے قبل انٹرمیڈیٹ میں داخلہ نہ لیں
مانو فاصلاتی پروگرامس کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع

جملہ 78,212 طلبا ء نے ویب آپشن کا استعمال کیا اور 73,220 طلباء کو سیٹس الاٹ کی گئی ہیں۔ آج صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن پروفیسر آر لمبادری اور کمشنر ٹیکنیکل ایجوکیشن نوین متل نے دوست 2023 کی تفصیلات جاری کیں۔

تمام امیدوار جن کو سیٹ الاٹ کی گئی ہے، کو آن لائن سلف رپورٹنگ کرتے ہوئے 500 اور1000 روپے فیس ادا کرتے ہوئے مختص کردہ سیٹ کو محفوظ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دوسرے مرحلہ میں داخلوں اور ویب آپشنس سے استفادہ کا عمل 16 تا27 جون اور سیٹوں کا الاٹمنٹ 30جون کو کیا جائے گا۔ تمام طلباء کو تیسرے مرحلہ کے الاٹمنٹ کے بعد مختص کردہ کالجس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔