دور حاضر میں خصوصاً نئی نسل کودینیات و اسلامیات سے واقف ہونا لازم ، مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی کا پریس کانفرنس سے خطاب
مولانا محمد مجیب الدین حسامی نے مولانا محمد حبیب الرحمن حسامی کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا یہ کہ کتاب حقیقت میں سہل ترین ہے اور بچوں کی نفسیات سے ہم آہنگ ہے اور اسکولس کے ذمہ داروں کے بڑا تحفہ ہےاس کو استعمال کرتے ہوئے بچوں کو دینیات کی تعلیم دینا آسان ہوتا ہے ۔
حیدرآباد: مولانا محمد حبیب الرحمن حسامی ڈائرکٹر گلشنِ ارشاد ماڈل اسکول اردو میڈیم و ناظم جامعہ عربیہ اِرشاد العلوم سلیما ن نگر میر محمود پہاڑی حیدرآباد نے کہا دور حاضر میں خصوصا ً نئی نسل کودینیات و اسلامیات سے واقف ہونا لازم ہے، فرائض و واجبات اور دین کے بنیادی مسائل و احکام سے واقف ہونا ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار مولانا محمد حبیب الرحما ن حسامی نے اپنی تصنیف کردہ کتاب ’’ آفاقِ دینیات،، کے پانچوں حصوںکے خصوصی ایڈیشن کی رونمائی کے موقع پر کیا،واضح ہوکہ آ ج گلشنِ ارشادماڈل اسکول سلیمان نگر میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مولانا حسامی کی مایہ ناز کتاب آفاق دینیات کے خصوصی ایڈیشن (آرٹ پیپر 90GSM) کی رونمائی عمل میں آئی۔
اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ کے نمائندے موجود تھے، اور مولانا محمد مجیب الدین حسامی استاذ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد اور مولانا مفتی مکرم محی الدین حسامی و قاسمی صدر مفتی داراالافتا صفا بیت المال ،مولانا محمد حسیب الرحمن مظاہری اور جناب محمد عبد الکریم فہیم متولی مسجد اشرف کریم کشن باغ اور مولانا محمد مجاہد حسامی استاذ جامعہ ارشاد العلوم موجود تھے۔
مولانا محمد حبیب الرحمن حسامی نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب خصوصاً انگلش میڈیم اسکولس کے بچوں کے لئے آسان ترین نصاب ہے، اسکولس کے بچوں کی سہولت کے لئے دینیات کے نصاب (syllabus)کو آسان انداز میں ترتیب دیا گیا ہے ،اس کتاب میں دینیات کے نصاب کو ہفتہ واری ترتیب یعنی ویکلی لیسن پلان کے ساتھ شائع کیا گیا ہے، ،یہ کتاب مکمل ملٹی کلر، دیدہ زیب، فل سائز، اور دلکش ٹائٹل کے ساتھ پانچ حصوں میں شائع کی گئی ہے۔
مولانا حسامی نے کہا اس نوعیت کی یہ پہلی کتاب ہے جو ویکلی لیسن پلان کے ساتھ منظر عام پر آئ ہے،مولانا حسامی نےپریس کانفرنس کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے خصوصی ایڈیشن کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں آرٹ پیپر 90 جی ایس ایم (Art paper 90GSM paper) پیپر استعمال کیا گیا ہے،جس سے اس کی خو بصورتی میں مزید اضافہ ہواہے، نیز جگہ جگہ خوبصورت امیجس بھی استعمال کئے گئے ہیں،یہ کتاب خصوصا انگلش میڈیم اسکول والوں کے لئے بےحد مفید اور سہولت بخش ہے، اس کے علاوہ مکاتب اور اردو میڈیم اسکولس و مدارس کے طلباء بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں،اساتذہ کے لئے بھی آسان اور ریڈی میٹ نصاب ہے۔
اسی کتاب میں ممتحنین کےلئے بھی امتحان کی کیفیت کا خانہ موجود ہے، بچوں کی نفسیات کا خیال کرتے ہوئے اس کتاب کی اشاعت عمل میں لائی گئی ہے۔
مولانا محمد مجیب الدین حسامی نے مولانا محمد حبیب الرحمن حسامی کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا یہ کہ کتاب حقیقت میں سہل ترین ہے اور بچوں کی نفسیات سے ہم آہنگ ہے اور اسکولس کے ذمہ داروں کے بڑا تحفہ ہےاس کو استعمال کرتے ہوئے بچوں کو دینیات کی تعلیم دینا آسان ہوتا ہے ۔
مفتی مکرم محی الدین قاسمی نے کہا کہ مولانا حسامی کی کتاب آفاق دینیات کے علاوہ آسان طریقہ سے اردو سیکھیں کتاب بھی اردوبہت مفید اور مولانا کے تجربات کا نچوڑ ہے ،اسلامی تعلیمات کا بڑا ذخیرہ اردو زبان میں موجود ہے مگر المیہ یہ ہے کہ آج اردو زبان سے دوری اختیار کی جارہی ہے امت مسلمہ سے انہوں نے اپیل کی ہے کہ مولانا حسامی کی اس کتاب سے استفادہ کرتے ہوئے اردو سیکھیں اور فروغ اردو میں حصہ لیں۔
عبد الکریم فہیم متولی مسجد اشرف کریم نے کہا کہ مولانا حسامی کا سلسلہ تصنیف قدیم ہے مولانا کتابیں عام فہم اور سہل ترین ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا کی کتاب نماز ڈائری چھوٹے بچوں کو نماز کا عادی بنانے کا ذریعہ ہے۔
مولانا محمد حسیب الرحمن مظاہری کنوینر پریس کانفرنس نے کہا آج مولانا حسامی کی تین کتابیں آفاق دینیات اول تا پنجم ،آسان طریقہ سے اردو سیکھیں،اور نماز ڈائری کے خصوصی ایڈیشن کی رونمائی ہوئی ہے، یہ تینوں کتابیں حاصل کرنے کےلئے فون نمبر9346251766/9700072943 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
نیز انہوں نے کہا اس وقت انگلش میڈیم اسکولس میں تعلیمی سال کا آغاز ہونے جارہا ہے لہذا جو بھی اسکولس کے ذمہ داران اس کتاب کو اپنے اسکول میں شامل نصاب کرنا چاہتے ہیں ان کو خصوصی رعایت میں دی جائے گی۔