حیدرآباد

حالت نشہ میں باپ نے بیٹے کی پٹائی کردی، 2 سالہ معصوم فوت

برہم ملزم نے اپنے بیٹے کی شدید طورپر پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔اس کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے میرپیٹ میں ایک شخص نے حالت نشہ میں اپنے بیٹے کی شدید طورپر پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

 ملزم جس کی شناخت سدھاکرکے طورپر کی گئی ہے، واچ مین کے طورپرکام کرتا تھا اور اپنی بیوی دیویااو ردو سالہ بیٹے جیون کمار کے ساتھ مقیم تھا۔پولیس نے کہا کہ سدھاکر جو حالت نشہ میں گھر پہنچا تھا کا جھگڑا اس کی بیوی سے ہوگیا جس کے بعد اس کے بیٹے نے رونا شروع کردیا۔

اس پر برہم ملزم نے اپنے بیٹے کی شدید طورپر پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔اس کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور ملزم کو حراست میں لے کر جانچ شروع کردی۔