کریم نگر میں کیبل برج کا اپریل میں افتتاح:جی کملاکر
جی کملاکر نے کہا کہ چند دنوں تک اس بریج پر ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور سیاحوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات سے واقف کروایاجائے گا۔ سیاحوں کو بریج پر وقت گذارنے کیلئے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بہبودی پسماندہ طبقات جی کملاکر نے کہا ہے کہ کریم نگر میں دریائے مانیر پر تعمیر کردہ کیبل برج کا 14 اپریل کو افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 224 کروڑ کے صرفہ سے شروع کردہ کام مکمل ہوگئے ہیں اور اپروچ روڈ کا کام اگلے ماہ کی 14 تاریخ تک مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹکنالوجی کے ساتھ تعمیر کیبل برج شہر کے لیے سیاحتی مرکز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس برج پر 6.5 کروڑ کی لاگت سے ڈائنامک لائٹنگ کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے حصہ کے طور پر 14 اپریل سے سیاحوں کو اس بریج کو دیکھنے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چند دنوں تک اس بریج پر ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور سیاحوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات سے واقف کروایاجائے گا۔ سیاحوں کو بریج پر وقت گذارنے کیلئے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔