کھیل

ہندوستان ۔ کینڈا میچ بارش کی نذر

بارش اور گیلے میدان کی وجہ سے ہفتہ کو یہاں ہندوستان اور کینڈا کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ بغیر کوئی گیند ڈالے منسوخ کر دیا گیا۔

لاڈرہل: بارش اور گیلے میدان کی وجہ سے ہفتہ کو یہاں ہندوستان اور کینڈا کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ بغیر کوئی گیند ڈالے منسوخ کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
ہند۔پاک میاچ کی وکٹ تبدیلی ہوگی؟
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت
ہندوستان کو اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی دشمنی پر سخت تشویش
ہندوستان میں شدید غربت کا خاتمہ امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ

سنٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ پردونوں ٹیموں کے درمیان ہندوستان کے وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہونا تھا جس کے لیے ٹاس شام ساڑھے سات بجے ہونا تھا لیکن شدید بارش اور گیلا گراؤنڈ ہونے کے باعث ٹاس ممکن نہیں ہوسکا۔

بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے میدان کو خشک کرنے کے لیے سخت محنت کی جس کے پیش نظر فیلڈ امپائرز نے رات 9 بجے میدان کا معائنہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس دوران بارش اور میدان گیلا ہونے کے باعث انہیں میچ منسوخ کرنے کا اعلان کرناپڑا اوردونوں ٹیموں میں ایک ایک پوائنٹ تقسیم کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ گروپ اے میں ہندوستان اور شریک میزبان امریکہ پہلے ہی سپر ایٹ میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ کناڈا ورلڈ کپ سے باہر ہو چکا ہے۔

a3w
a3w