انٹرٹینمنٹ

بگ باس سیزن 17 کی پیشکش۔ پاکستانی ٹک ٹاکر کا دعویٰ

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کی پیشکش ہوئی ہے جو ان دنوں ٹی وی پر جاری ہے۔

ممبئی: پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کی پیشکش ہوئی ہے جو ان دنوں ٹی وی پر جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
کلرس ٹی وی نے ’بگ باس 17‘ کی ابتدائی تاریخ کا اعلان کردیا

حریم شاہ نے ایکس پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں رئیلیٹی شو میں شرکت کی پیشکش کی گئی ہے۔ حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘مجھے بگ باس کے سیزن 17 کے لیے بُلایا گیا ہے’۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1724701280059441443?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1724701280059441443%7Ctwgr%5E25dbd9a649e2d6d714bb3774905dcca1cabe687c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F346974-

اُنہوں نے صارفین سے رائے بھی مانگی کہ ‘میں اس پیشکش کو قبول کرکے بگ باس میں جاؤں یا نہیں؟’ حریم شاہ کی ٹوئٹ پر متعدد صارفین نے تبصرے کئے۔

کچھ نے انہیں چینل کی اس پیشکش کو قبول کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جاؤ اور ملک کا نام روشن کرو جب کہ چند صارفین نے انہیں پیشکش کو ٹھکرانے کا کہا۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے شو بگ باس کے 17ویں سیزن کا آغاز گزشتہ ماہ اکتوبر میں ہوا تھا۔

بگ باس 17 کی اب تک 31 ایپی سوڈ نشر ہوچکی ہیں۔ اس سیزن میں منور فاروقی، انکیتا لوکھنڈے اور ان کے شوہر وکاس جین (وکی)، ایشا مالویا، ابھیشیک کمار، جگنا ووہرا اور منارا چوپڑا مقبول ترین امیدوار ہیں۔

a3w
a3w