کھیل

ہندوستانی نژاد راچن رویندرا کو نیوزی لینڈ کا سنٹرل کنٹراکٹ مل گیا

رویندرا نے گزشتہ سیزن میں 578 رنز بنائے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں چوتھے نمبر پر تھے۔ ونڈے ورلڈکپ میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد انہیں چینائی سوپر کنگز نے آئی پی ایل کی نیلامی میں 1.80 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے ہندوستانی نژاد کرکٹر راچن رویندرا کو ونڈے ورلڈکپ سمیت گزشتہ ایک سال میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے پہلی بار سنٹرل کنٹراکٹ میں شامل کیاگیا  ہے۔ 24 سالہ آل راؤنڈر کو ان 20 کھلاڑیوں میں شامل کیاگیا ہے جنہیں نیوزی لینڈ کرکٹ نے 2024-25 کے سیزن کیلئے سنٹرل کنٹراکٹ دیاہے۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی
خاتون بولر نے 21ویں صدی کا عیجب ریکارڈ بنا دیا
جسپریت بمراہ کی سرجری کامیاب
ٹم ساوتھی نے دھونی کے چھکوں کا ریکارڈ توڑدیا

رویندرا نے گزشتہ سیزن میں 578 رنز بنائے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں چوتھے نمبر پر تھے۔ ونڈے ورلڈکپ میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد انہیں چینائی سوپر کنگز نے آئی پی ایل کی نیلامی میں 1.80 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

 اس کے علاوہ رویندرا کو 2023 میں آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کے طورپر منتخب کیاگیا تھا۔ وہ سر رچرڈ ہیڈلی میڈل جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے۔ رویندرا اصل میں بنگلور کے رہنے والے ہیں۔

 ان کے علاوہ 3 دیگر کھلاڑی بین سیئرز، ول او رورک اور جیکب ڈفی کو بھی پہلی بار نیوزی لینڈ کے سنٹرل کنٹراکٹ میں شامل کیاگیا ہے۔ تاہم کین ولیمسن کا نام 20 کھلاڑیوں کی اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔ ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہی نیوزی لینڈ کرکٹ کا معاہدہ مسترد کردیا تھا۔

پچھلے کچھ عرصے سے نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹراکٹ کو مسترد کردیا تھا جن میں ولیمسن کے علاوہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ بھی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ سے سنٹرل کنٹراکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی اس طرح ہے۔ فن ایلن، ٹام بلنڈل، مائیکل براسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، میاٹ ہنری، کائل جمیسن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، ول اوورکے، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، بین سیئرز، اش سودھی، ٹم ساؤتھی، ول ینگ۔

a3w
a3w