دہلیسوشیل میڈیا

دہلی ایرپورٹ پر ’انڈیگو چور ہے‘کے نعرے (ویڈیو)

اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ دہلی میں آج اس وقت افراتفری پھیل گئی جبکہ مسافرین نے انڈیگو ایر لائنس کی جانب سے دیو گڑھ پرواز کو منسوخ کردیا جیسے ہی اس بات کا علم ہوا کہ مسافرین برہم ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔

نئی دہلی: اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ دہلی میں آج اس وقت افراتفری پھیل گئی جبکہ مسافرین نے انڈیگو ایر لائنس کی جانب سے دیو گڑھ پرواز کو منسوخ کردیا جیسے ہی اس بات کا علم ہوا کہ مسافرین برہم ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی ایئرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کولکتہ میں بنگلہ دیشی گرفتار
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب
دہلی ایرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، نوجوان گرفتار

مسافرین کا کہناہے کہ غیر متوقع فیصلہ کی وجہ ہم کو مسائل اور مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ برہم مسافرین نے نعرے لگاتے ہوئے ایر لائن کے اقدام کی مذمت کی۔

انڈیگو کی جانب سے اس وقت پرواز کی منسوخی کااعلان کیاگیا جبکہ مسافرین کی روانگی کے لیے تیار تھے او ریہ دیو گڑھ‘جھارکھنڈ کو جانے والی تھی۔

مسافرین جنہوں نے کہا ہے کہ ایر لائن کے اس طرح کے اقدام سے وہ یہاں پھنس گئے ہیں جبکہ وہ اپنے سفر کے لیے بے چینی سے منتظر تھے۔

برہم اور ناراض مسافرین نے کہا ہے کہ اچانک پرواز کو منسوخ کئے جانے کی محرکات کا علم نہیں ہوسکا۔ ناراض مسافرین نے ”انڈیگو چور ہے“ اور کہا کہ انڈیگو کو اس طرح اچانک فیصلہ نہیں کرناچاہئے تھا کیونکہ مسافرین اپنی پوری تیاری کے ساتھ ایرپورٹ پہنچے اور سوار ہونے والے تھے۔

اس دوران ایرلائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی وجہ فلائٹ کو منسوخ کرناپڑا جس کا حکام کو افسوس ہے۔ اس سلسلہ میں مسافرین سے معذرت کااظہار کیا جاتاہے۔