حیدرآباد

انسپکٹرپولیس پنجہ گٹہ کو معطل کردیا گیا

پولیس ذرائع کے بموجب بودھن کے سابق رکن اسمبلی محمدشکیل عامر کے فرزند سہیل نے 2 دن قبل پنجہ گٹہ سی ایم کیمپ آفس کے سامنے کار سے بریکیڈس کوٹکر ماردی تھی۔

حیدرآباد: سابق رکن اسمبلی بودھن کے فرزند کے کیس میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں پنجہ گٹہ انسپکٹر کوکمشنر پولیس نے معطل کردیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب بودھن کے سابق رکن اسمبلی محمدشکیل عامر کے فرزند سہیل نے 2 دن قبل پنجہ گٹہ سی ایم کیمپ آفس کے سامنے کار سے بریکیڈس کوٹکر ماردی تھی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

تاہم سیاسی دباؤ کے باعث پنجہ گٹہ انسپکٹر درگاراؤ نے شکیل عامر کے ملازم عبدل آصف کوملزم بنادیا تھا جبکہ انسپکٹر کوچاہئے تھا کہ سہیل کوملزم بناتے۔ اس سلسلہ میں سٹی کمشنر پولیس سرینواس ریڈی نے پنجہ گٹہ انسپکٹر درگا راؤ کو معطل کردیا۔