دہلی

درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت

دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے دن متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ درگاہ حضرت نظام الدین اور باؤلی کے درمیان غیرمجاز گیسٹ ہاؤز میں مزید تعمیر روک دی جائے۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے دن متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ درگاہ حضرت نظام الدین اور باؤلی کے درمیان غیرمجاز گیسٹ ہاؤز میں مزید تعمیر روک دی جائے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ ملیہ اسلامیہ سی ایس کوچنگ اکیڈیمی میں او بی سی داخلہ کا مسئلہ
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
پاکستانی ہندو تارکین وطن کے لیے اراضی الاٹ
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
پرووائس چانسلر تقرر کیس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کودہلی ہائیکورٹ کی نوٹس

کارگزار چیف جسٹس من موہن اور جسٹس منمیت پریتم سنگھ اروڑہ پر مشتمل بنچ نے خبردار کیا کہ وہ سی بی آئی تحقیقات کراسکتی ہے۔

عدالت نے یہ ہدایت جامعہ عربیہ نظامیہ ویلفیر ایجوکیشن سوسائٹی کی داخل کردہ درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) کی سماعت کے دوران دی جس میں دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ڈی ڈی اے)‘ محکمہ آثارِ قدیمہ(اے ایس آئی) کے عہدیداروں اور دیگر کے خلاف کارروائی کی گزارش کی گئی تھی جو غیرمجاز تعمیرات کی روک تھام میں ناکام رہے۔

گیسٹ ہاؤز‘ مقبرہ بارہ کھمبا اور نظام الدین باؤلی کے اندرون 50 میٹر واقع ہے۔