حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ’اسمارٹ ٹرالیز‘ متعارف (ویڈیو)
جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اسمارٹ ٹرالیز کو متعارف کرایا ہے۔ ابتداء میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ مسافرین کو سہولت پہنچائی جاسکے۔

حیدرآباد: جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اسمارٹ ٹرالیز کو متعارف کرایا ہے۔ ابتداء میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ مسافرین کو سہولت پہنچائی جاسکے۔
اسمارٹ ٹرالی میں ایک اسکرین نصب ہے جو ٹیاب کی طرح ہے۔ یہ اسکرین مسافرین کو ایرپورٹ کے اطراف کے حال چال بتائے گا۔
That IS pretty cool. I’ve never encountered such trolleys in overseas airports…but I may be wrong. Are we truly amongst the very first to introduce these?
— anand mahindra (@anandmahindra) December 15, 2023pic.twitter.com/IEbZVI4BbM
علاوہ ازیں اہم معلومات جیسے فلائٹ کے اوقات‘ ایرپورٹ کے راستے‘ گیٹ کی سمت‘ قریبی اسٹورس وغیرہ کی جانکاری بھی دے گا۔ یہ اسمارٹ ٹرالیز مسافرین کی مرکز توجہ بن گئے ہیں۔
جنہوں نے اس کی ویڈیو بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ ایک خاتون مسافر جو حیدرآباد سے گوا کا سفر کررہی تھی انہوں نے اس ویڈیو کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ”میں نے اس طرح کے ٹرالیز کسی بھی بین الاقوامی ایرپورٹس پر نہیں دیکھی ہوسکتاہے کہ میں غلط ہوں کیا ہم اس کی طرح ٹرالی متعارف کرانے والے اولین قوموں میں سے ہے“۔
جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ کے سی ای او پانیکر پردیپ نے کہا کہ ہم اگلی نسل کے اسمارٹ ٹرالیز متعارف کئے ہیں۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ کا مقصد مسافرین کو ایک بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔
یہ ٹرالیز ٹرنل کے اطراف کے راستوں کی نشاندہی کریں گے اور سہولتیں فراہم کریں گے۔ یہ ٹرالی استعمال کرنے والے مسافرین نے اپنی مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔