آئی پی ایل 2026 ریٹینشن لسٹ جاری، جانئے کونسی ٹیم نے کس کھلاڑی کو کیا خیرباد اور کسے کیا ٹریڈ
آئی پی ایل 2026 کے لیے منتظر ریٹینشن فہرست بالآخر جاری کر دی گئی ہے، جس میں تمام ٹیموں نے اپنے ریٹین اور ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی پی ایل 2026 کے لیے منتظر ریٹینشن فہرست بالآخر جاری کر دی گئی ہے، جس میں تمام ٹیموں نے اپنے ریٹین اور ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیزن کی منی نیلامی 15 دسمبر کو ابوظہبی میں منعقد ہوگی۔ ٹیموں کے فیصلوں نے شائقین کرکٹ میں خاصی ہلچل پیدا کر دی ہے۔
کون سے کھلاڑی ریلیز کیے گئے؟
چنئی سپر کنگز (CSK):
متیسا پاتھیرانا، راہول تریپاٹھی، وانش بیدی، آندرے سدھارتھ، راچن رویندرا، دیپک ہڈا، وجے شنکر، شیخ راشد، کملیش ناگرکوٹی۔
ممبئی انڈینز:
ستینارائن راجو، ریس ٹوپلی، کے ایل شیرجیت، کرن شرما، ارجن تندولکر، بیون جیکبز، مجیب الرحمٰن، لیزاد ولیمز، وگنیش پوتھر۔
پنجاب کنگز:
جوش انگلس، ایرون ہارڈی، کلدیپ سین، گلین میکسویل، پروین دوبے۔
آر سی بی (RCB):
سواستک چیکارا، مایانک اگروال، ٹِم سیفرٹ، لیونگسٹن، منوج باج، لنگی نگیڈی، مزرابانی، محیت راتی۔
سن رائزرز حیدرآباد:
ابھینو منوہر، اتھرو تائید، سچن بیبی، ویان ملڈر، سمارجیت سنگھ، راہول چاہر، ایڈم زمپا۔
دہلی کیپیٹلز:
فاف ڈو پلیسز، جیک فریسر، سدیق اللہ اٹل، منونت کمار، درشن نالکانڈے، محیت شرما۔
گجرات ٹائٹنز:
ماہی پال لامرو، کریم جانت، دوسن شاناکا، جیرالڈ کوئٹزی، کلونت کھیجرو لیا۔
لکھنؤ سپر جائنٹس:
آرین جویال، ڈیوڈ ملر، یووراج چودھری، راج وردھن ہنگرگیکار، آکاش دیپ، روی بشنوئی، شماّر جوزف۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR):
سسودیا، ڈی کاک، گرباز، وینکٹیش آئیر، آندرے رسل، جانسن، چیتن ساکریا، اینرچ نورٹیا۔
کون سے کھلاڑی ٹریڈ ہوئے؟
- رویندر جڈیجہ (₹14 کروڑ) — CSK سے راجستھان رائلز
- سیم کرن (₹2.40 کروڑ) — CSK سے راجستھان رائلز
- محمد شامی (₹10 کروڑ) — سن رائزرز حیدرآباد سے لکھنؤ سپر جائنٹس
- شرفین ردرفورڈ (₹2.6 کروڑ) — گجرات ٹائٹنز سے ممبئی انڈینز
- نتیش رانا (₹4.2 کروڑ) — دہلی کیپیٹلز کو راجستھان رائلز سے
- شاردول ٹھاکر (₹2 کروڑ) — لکھنؤ سے ممبئی انڈینز
- ڈونوون فریرا (₹1 کروڑ) — دہلی سے راجستھان
- مبینک مرکنڈے (₹30 لاکھ) — کولکتہ سے ممبئی انڈینز
- ارجن تندولکر (₹30 لاکھ) — ممبئی انڈینز سے لکھنؤ
نیلامی سے قبل سامنے آنے والے یہ فیصلے واضح طور پر دکھاتے ہیں کہ ٹیمیں اس سیزن کے لیے اپنی حکمت عملی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لا رہی ہیں۔ 15 دسمبر کی منی نیلامی میں نئے کمبینیشنز اور کھلاڑیوں پر بڑی بولیاں متوقع ہیں، جس سے آئی پی ایل 2026 مزید دلچسپ ہونے جا رہا ہے۔