کھیل

آئی پی ایل: لکھنؤ سوپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوئنکا نے کے ایل راہول کو سرعام گالیوں سے نواز دیا، ویڈیو وائرل

سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کی8 مئی کو ہوئی کراری شکست نے ٹیم کے مالک سنجیو گوئنکا کو آپے سے باہر کردیا اور انہوں نے ٹیم کے کپتان کے ایل راہول کو سرعام اتنی گالیاں دے ڈالیں کہ لوگ بھڑک اٹھے۔

ممبئی: سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کی8 مئی کو ہوئی کراری شکست نے ٹیم کے مالک سنجیو گوئنکا کو آپے سے باہر کردیا اور انہوں نے ٹیم کے کپتان کے ایل راہول کو سرعام اتنی گالیاں دے ڈالیں کہ لوگ بھڑک اٹھے۔

متعلقہ خبریں
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
مینک یادو کیلئے آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں کھیلنا مشکل
یشسوی اور رنکو سنگھ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے حق دار: روی شاستری
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل
زخمی کے ایل راہول آئی پی ایل سے باہر

ایل ایس جی کے مالک کو کپتان کے ایل راہول کے ساتھ میدان میں گرما گرم بات چیت اور بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس گرما گرم بحث کی وائرل ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید ردعمل ملا ہے جنہوں نے سنجیو گوئنکا کے طرز عمل پر سخت اعتراض کیا۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ہندوستانی ٹیم کے اہم کھلاڑی اور ایل ایس جی کے کپتان کے ایل راہول کے ساتھ خراب رویے پر گوینکا کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

پیٹ کمنز فرنچائز سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف LSG کی زبردست شکست نے انہیں پلے آف کی دوڑ میں ایک مشکل جگہ پر کھڑا کردیا ہے اور شاید اسی لئے ایل ایس جی کے مالک سنجیو گوئنکا آپے سے باہر ہوگئے ہیں۔

لکھنو سوپر جائنٹس (ایل ایس جی) گذشتہ دو آئی پی ایل سیزنس میں بہترین مظاہرہ کرچکی ہے۔ اس نے اپنے پہلے سیزن میں ہی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے سیزن میں ٹاپ فور میں جگہ بنائی تھی۔

تاہم جاریہ سیزن میں کل 8 مئی کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میچ کے دوران ایل ایس جی کے گیند بازوں اور ان کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی نے شائقین کو بھی مایوس کیا اور ٹیم مالک تو آپے سے ہی باہر ہوگئے۔

https://twitter.com/Harsh43688997/status/1788532250755387399

بہت سے لوگوں نے کے ایل راہول کی عوامی سطح پر تنقید پر گوینکا کے خلاف غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے ایکس پر واقعہ کی ویڈیو شیئر کی اور کے ایل راہول کے ساتھ کھلے عام گرما گرم گفتگو کرنے پر ایل ایس جی کے مالک گوینکا پر تنقید کی۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ سنجیو گوئنکا، کے ایل راہول جیسے سینئر ہندوستانی کھلاڑی کی اس طرح تذلیل نہیں کر سکتے۔