مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف

اسرائیلی ائیر چیف کے مطابق اسرائیلی ائیر فورس نے ایران کے سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنانا تھا مگر حملہ محض ایک گھنٹہ قبل روک دیا گیا۔

تل ابیب: اسرائیلی ائیرچیف نے کہا ہےکہ 8 جون کو ایران پر حملے کیلئے تیار تھے مگر ہمیں آخری وقت میں یہ حملہ روکنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
غازی آباد میں نمازِ جمعہ روکنے کی کوشش، ملک میں بڑھتی مذہبی کشیدگی پر سنگین سوالات
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

 اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ائیر فورس چیف جنرل اوہمر ٹشلر نے انکشافات کیا ہے کہ وقتی جنگ بندی کے بعد ایران اسرائیلی کشیدگی دوبارہ بڑھنے پر 8 جون کو پوری اسرائیلی ائیرفورس ایران پر بڑے حملے کے لیے تیار تھی۔

اسرائیلی ائیر چیف کے مطابق اسرائیلی ائیر فورس نے ایران کے سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنانا تھا مگر حملہ محض ایک گھنٹہ قبل روک دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنرل اوہمر ٹشلر نے کہاکہ ایک گھنٹہ قبل اسکواڈرنز بریفنگ دینے کے دوران حملے روکے گئے کیونکہ صدر ٹرمپ نےنیتن یاہو کوحکم دیتےہوئےکہاتھاکہ حملے کی صورت میں اسرائیل اکیلاہوگا۔