مشرق وسطیٰ

ایران کا کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ

آئی آر جی سی کے مطابق اس کی مسلح افواج نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کویت کے علی السالم ایئر بیس میں امریکی کمان کے ہیڈکوارٹر اور دیگر ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

تہران : ایران کی مسلح افواج نے ملک میں ایک شادی کی تقریب پر ہونے والے مہلک امریکی حملے کے جواب میں کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ آئی آر جی سی کے مطابق اس کی مسلح افواج نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کویت کے علی السالم ایئر بیس میں امریکی کمان کے ہیڈکوارٹر اور دیگر ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ اردن، عراق کے اربیل اور بحرین میں موجود امریکی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

قبل ازیں منگل کے روز آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے سیریک کاؤنٹی کے کوہستک میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں کم از کم پانچ افراد کی ہلاکت اور 60 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔