ایشیاء
پوتن کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر ایرانی صدر کی مبارکباد
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے موجودہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیابی ملنے پر مبارکباد دی۔

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے موجودہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیابی ملنے پر مبارکباد دی۔
یہ اطلاع ماسکو میں ایرانی سفارت خانہ نے پیر کے روز دی۔
ایرانی سفارت خانہ نے ٹیلی گرام پر لکھا، "ایرانی صدر نے تہنیتی پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے ولادیمیر پوتن کو اپنی فتح اور روسی صدر کے عہدے پر دوبارہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔”