اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کر دئے
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت تک بند کر دیا۔ کووِڈ کے بعد پہلی بار ہے کہ مسجد کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کر دئے۔
یروشلم: اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت تک بند کر دیا۔ کووِڈ کے بعد پہلی بار ہے کہ مسجد کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کر دئے۔
مسجد اقصیٰ کو غیر معینہ مدت تک بند کرتے ہوئے فلسطینیوں کو داخلہ سے روک دیا۔ مغربی کنارہ میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فورسس نے فجر کی نماز کے بعد مسجد پر دھاوا بولا اور وہاں موجود نمازیوں کو زبردستی نکال دیا۔
فورسس نے نمازیوں کو بے دخل کرنے کے بعد اور مسجد کے تمام دروازے بند کر دیے۔ واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کی بندش اور نمازیوں پر پابندی مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔کووڈ کے بعد پہلی بار ہے کہ مسجدِ اقصی کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران پر حملہ کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں تمام چیک پوائنٹس بند کر دیں اور فلسطینیوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی۔
فلسطینی بغیر خصوصی اجازت کے مقبوضہ مغربی کنارہ سے باہر نہیں جاسکیں گے جبکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔