مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد پہلی بار غزہ پر فضائی حملے تیز کئے

اسرائیلی فوج نے منگل کو شمالی اور وسطی غزہ پٹی پر فضائی حملے کیے ہیں۔ جو جنگ بندی کے بعد سب سے زیادہ پرتشدد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی۔

غزہ/یروشلم: اسرائیلی فوج نے منگل کو شمالی اور وسطی غزہ پٹی پر فضائی حملے کیے ہیں۔ جو جنگ بندی کے بعد سب سے زیادہ پرتشدد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غیر معمولی پیمانے پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں شمالی اور وسطی غزہ کے کئی علاقوں میں سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

فلسطینی شہری دفاع نے ایک ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے گھروں، مساجد، اسکولوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ انہوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ ’’غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زبردست کارروائی کریں۔‘‘