مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے شام اور لبنان کی سرحدی گزرگاہ کو نشانہ بنایا

شام کے سرکاری میڈیا اور مانیٹرنگ گروپوں نے یہ اطلاع دی۔

دمشق: اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی آدھی رات کے بعد شام اور لبنان کے درمیان 10 سرکاری اور غیر سرکاری سرحدی گزرگاہوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے، جس میں چھ افراد ہلاک اور 15 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے ناقابل قبول:اقوام متحدہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
عرب وزرائے خارجہ کا شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے پراتفاق

شام کے سرکاری میڈیا اور مانیٹرنگ گروپوں نے یہ اطلاع دی۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے سب سے پہلے شمال مغربی صوبے طرطوس کے دیہی علاقوں میں العريضةکے ساتھ ساتھ وسطی صوبے حمص کے دیہی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

مانیٹرنگ گروپ کے مطابق حمص کے دیہی علاقے میں وادی خالد میں غیر رسمی گزرگاہوں اور شام اور لبنان کو الگ کرنے والے دریائے الکبیر پر تین پلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ العريضةکراسنگ پر 18 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔