مشرق وسطیٰ

جنوبی غزہ پر اسرائیلی بمباری، 26 شہری جاں بحق

اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں اپارٹمنٹس پر متعدد حملے کیے جس میں 26 شہری ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں زیادہ تر بچے تھے۔ حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ: جنوبی غزہ کے خان یونس شہر پر ہفتہ کی صبح اسرائیلی بمباری میں تقریباً 26 فلسطینی مارے گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں 86 فلسطینی جاں بحق
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
حماس کے سرکردہ کمانڈرس کو شہید کرنے آئی ڈی ایف کا دعویٰ
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

رپورٹ میں مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں اپارٹمنٹس پر متعدد حملے کیے جس میں 26 شہری ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں زیادہ تر بچے تھے۔ حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔