مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی بربریت، فلسطینی شہداء کی تعداد 4300 سے تجاوز کرگئی

غزہ پٹی پر اسرائیلی بمباری میں 30 فیصد سے زیادہ مکانات منہدم ہوچکے ہیں، اسرائیلی ظلم کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

غزہ: اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اسپتالوں، شہری آبادیوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، شہداء کی تعداد 4300 سے تجاوز کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے قدیم ترین گرجا گھر پر بھی بمباری کی گئی ہے، جس کے باعث چرچ میں پناہ لینے والے 10 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی پر اسرائیلی بمباری میں 30 فیصد سے زیادہ مکانات منہدم ہوچکے ہیں، اسرائیلی ظلم کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 15 سو سے زائد بچوں سمیت شہدا کی مجموعی تعداد 4 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک تقریباً 14 ہزار شہری زخمی ہیں، اسپتالوں میں سہولیات ختم ہوچکی ہیں۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ظلم و بربریت کے باعث تنازعہ علاقائی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے اور اس صورت میں یہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کے قابو سے باہر ہوجائے گا۔

امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی حمایت ملنے کے بعد کسی بھی وقت غزہ پر اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ اسرائیل افواج کی جانب سے شیبا فارمز سے متصل جنوبی لبنان پر بھی گولہ باری کی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اسرائیل کی اندھی حمایت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ فوجی امداد کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق متعدد امریکی اعلیٰ حکام کے استعفوں کے بعد امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے بھی اس عمل کی مخالفت کی گئی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ فارپالیسی اسٹڈیز نے اسرائیل کی مزید فوجی مدد کی مذمت کی ہے، جبکہ این پی پی کی جانب سے بائیڈن کی اسرائیل کیلئے امریکی امداد اربوں ڈالر تک بڑھانے پر تنقید کی گئی ہے۔

a3w
a3w