شمال مشرق

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی دیدی

دوسری جانب حزب اللہ نے صیہونی فوج کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اسرائیلی شہر حیفا پر 100 سے زائد راکٹوں سے حملہ کردیا، حزب اللہ کے حملے میں حیفا کی رہائشی عمارتوں، مکانات اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے لبنانی شہریوں کو کہا ہے حزب اللہ کا ساتھ چھوڑ کر غزہ جیسی تباہی سے بچ جائیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے حزب اللہ سربراہ شہید حسن نصراللہ کے ممکنہ جان نشین ہاشم صفی الدین کے بیروت حملے میں مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ بیروت سمیت جنوبی لبنان میں فضائی حملے بھی جاری رکھے ہیں۔اسرائیلی فوج نے بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر سہیل حسین حسینی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے صیہونی فوج کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اسرائیلی شہر حیفا پر 100 سے زائد راکٹوں سے حملہ کردیا، حزب اللہ کے حملے میں حیفا کی رہائشی عمارتوں، مکانات اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ادھر اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

غزہ سے بھی شمالی اسرائیل پر راکٹ داغے گئے، شمالی غزہ میں القسام بریگیڈ کے اسرائیلی فوجیوں پر بموں سے حملے میں کئی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری جاری رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت کا شکار ہوکر مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔