تلنگانہ
حائیڈرا کو سنگاریڈی میں داخل نہ ہونے دینے کارگزار صدر کانگریس جگاریڈی کا الٹی میٹم
حائیڈرا کا استعمال کرتے ہوئے ان کی اپنی جماعت کی حکومت کی انہدامی مہم کے خلاف کھلے عام آواز اٹھاتے ہوئے کارگزار صدر کانگریس جگاریڈی نے کہا کہ اس ایجنسی کو حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں کوئی بھی انہدامی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حیدرآباد(منصف ویب ڈیسک) حائیڈرا کا استعمال کرتے ہوئے ان کی اپنی جماعت کی حکومت کی انہدامی مہم کے خلاف کھلے عام آواز اٹھاتے ہوئے کارگزار صدر کانگریس جگاریڈی نے کہا کہ اس ایجنسی کو حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں کوئی بھی انہدامی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جگاریڈی نے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ میں حائیڈرا کے داخل ہونے کے تعلق سے ٹاؤن میں افواہوں کا بازار گرم رہنے کے بعد سے گھروں میں رہنے والوں میں خوف دہشت پیدا ہوگئی ہے۔
انہوں نے کمشنر حائیڈرا کے وی رنگناتھ سے خواہش کی کہ اگر حائیڈرا نے سنگاریڈی میں عمارتوں کو منہدم کردینے کے کوئی منصوبے بنائے ہیں تو ان کو آگاہ کریں۔
انہوں نے شہریوں کو یہ تیقن بھی دیا کہ وہ اس معاملہ کو چیف منسٹر ریونت ریڈی سے رجوع کریں گے اور ایسی کارروائیوں کو رکوائیں گے۔