جموں و کشمیر

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات: 11 بجے تک مجموعی طور پر 26.72 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 24 نشستوں کی پولنگ شد و مد اور انتہائی جوش و خروش سے جاری ہے۔

سری نگر: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 24 نشستوں کی پولنگ شد و مد اور انتہائی جوش و خروش سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دن کے 11 بجے تک مجموعی طور پر 26.72 فیصد ووٹنگ درج ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ووٹنگ اندرال میں 40.36 فیصد جبکہ سب سے کم ترال نسشت پر 17.50 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بدھ کی صبح 24 حلقوں کے لئے پولنگ شروع ہوئی۔

اس مرحلے کےلئے زائد از 23 لاکھ ووٹر حق رائے دہی کے اہل ہیں جبکہ 219 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

حکام نے پُر امن اور ہموار پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر سیکورٹی و دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔