ایشیاء

جاپان نے اپنے پہلے لونر مشن کو کیا لانچ

جاکسا نے اس سے پہلے 26 اگست کو لانچ کا شیڈول بنایا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے 2 بار ملتوی کرنا پڑا۔ امکان ہے کہ جاپانی لینڈر تین سے چار ماہ میں چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا

ٹوکیو: جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جاکسا) نے اپنا پہلا لونر مشن جمعرات کو ایچ- 2 اے کیریئر راکٹ 47 سے ایکس رے امیجنگ اور اسپیکٹرواسکوپی مشن (ایکس آر آئی ایس ایم) نامی سیٹلائٹس کے ساتھ تانیگاشیما خلائی مرکز سے روانہ کیا۔

متعلقہ خبریں
نیتاجی کی استھیاں واپس لانے چندر کمار بوس کا وزیر اعظم سے مطالبہ
ناک کے ذریعہ استعمال کی اولین کووڈ ویکسین کی 26 جنوری کو لانچ
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا

جاکسا نے اس سے پہلے 26 اگست کو لانچ کا شیڈول بنایا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے 2 بار ملتوی کرنا پڑا۔ امکان ہے کہ جاپانی لینڈر تین سے چار ماہ میں چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا اور چار سے چھ ماہ میں اس کی سطح پر اترے گا۔

مستوبشی ہیوی انڈسٹریز لونر ماڈیول تیار کر نے کے لئے جکسا کے ساتھ کام کررہی ہے تاکہ لینڈنگ کا منصوبہ کامیاب ہو سکے۔ اگر لینڈنگ کامیاب ہو جاتی ہے تو اس مشن کے ڈیٹا کا استعمال چاند اور مریخ کی امریکہ کے آرٹیمس کے لئے تیاریوں میں کیا جائے گا۔