دہلی

جیتے گا بھارت، اپوزیشن اتحاد انڈیا کی ٹیگ لائن

اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اتحاد کو انڈیا کا نام دینے کے ایک دن بعد جیتے گا بھارت کی ٹیگ لائن کو قطعیت دی ہے۔ 26 رکنی بلاک نے 2024کے لوک سبھا الیکشن کے لئے اپنی دھن طئے کردی۔

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اتحاد کو انڈیا کا نام دینے کے ایک دن بعد جیتے گا بھارت کی ٹیگ لائن کو قطعیت دی ہے۔ 26 رکنی بلاک نے 2024کے لوک سبھا الیکشن کے لئے اپنی دھن طئے کردی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
ممتا بنرجی، اپوزیشن ڈنر میں شرکت نہیں کریں گی
کانگریس جلد پٹنہ میں اپوزیشن میٹنگ میں شرکت کرے گی
بنڈی سنجے کو پارٹی کی صدارت سے نہیں ہٹایا جائے گا: کشن ریڈی
اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا: کپل سبل

منگل کے دن بنگلورو میٹنگ میں کئی قائدین کا احساس تھا کہ اتحاد کے نام میں بھارت ہونا چاہئے۔ ایک سینئر قائد نے کہا کہ بھارت کو ٹیگ لائن میں جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے بموجب ٹیگ لائن کئی قائدین کی اجتماعی کوشش کا نتیجہ ہے۔ کانگریس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے جڑے گا بھارت‘ جیتے گا انڈیا ٹویٹ کیا۔

چہارشنبہ کے دن سینئر کانگریس قائد ششی تھرور نے ہندی میں یہ ٹویٹ کرتے ہوئے چونکادیا کہ این ڈی اے کی لگے گی لنکا‘ بجے گا اب انڈیا کا ڈنکا‘ جیتے گا انڈیا۔

a3w
a3w