شمالی بھارت

عمر رسیدہ شخص کی پولیس اسٹیشن میں معشوقہ سے شادی

اس درمیان موقع ملتے ہی وہ اپنی معشوقہ کے ساتھ فرار ہوگئے۔ اشرفی دیوی کی شادی سال 2008 میں کرشن مورت یادو کے ساتھ ہوئی تھی۔

بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں ایک عمر رسیدہ شخص نے 28سالہ لڑکی سے تھانے میں شادی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچے کے ساتھ بدفعلی

کوئیرونا تھانہ انچارج مکھن لال نے چہارشنبہ کو بتایا کہ گوپی گنج کوتوالی علاقے کے بہروج پور باشندہ برہا گلوکارسدئی رام یادو (60) کا معاشقہ کوئی رونا علاقے کے مجھگواں نوہا کی رہنے والی اشرفی دیوی (28) سے کافی دنوں سے چل رہا تھا۔

اس درمیان موقع ملتے ہی وہ اپنی معشوقہ کے ساتھ فرار ہوگئے۔ اشرفی دیوی کی شادی سال 2008 میں کرشن مورت یادو کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس سے دو بچے بھی ہیں۔ کرشن مورت تمل ناڈو میں نوکری کرتا تھا۔ شوہر کرشن مورت نے بیوی کی گمشدگی کی شکایت تھانے میں درج کرائی۔

پولیس دونوں کو تھانے لائی۔ تھانے پہنچنے کے بعد اشرفی دیوی سدئی رام یادو کے ساتھ ہی رہنے پر بضد ہوگئی۔ اس دوران تھانے میں اشرفی دیوی کے شوہر سمیت کنبے کے دیگر کئی افراد موجود رہے۔

ادھر سدئی رام یادو کے بیٹے، بیوی ، بہو، پوتی۔ پوتا بھی تھانے پہنچ گئے۔ لیکن دونوں علیحدہ ہونے کو راضی نہ ہوئے۔ بلا آخر تھانے کی مندر میں دونوں نے شادی کرلی۔

a3w
a3w