تلنگانہ

جسٹس الوک ارادھے تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے

جسٹس الوک ارادھے تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے کیونکہ سپریم کورٹ کالیجم نے گذشتہ شب ان کے نام کی سفارش کی ہے۔

حیدرآباد: جسٹس الوک ارادھے تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے کیونکہ سپریم کورٹ کالیجم نے گذشتہ شب ان کے نام کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

جسٹس الوک فی الحال کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کے طورپر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کالیجم نے کہا کہ جسٹس اجول بھویان چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے کی سفارش کے بعد اس مخلوعہ عہدہ کو جسٹس الوک سے پُرکیاجائے گا۔

جسٹس الوک، 29 دسمبر 2009 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج بنائے گئے تھے اور وہ اپنی ریاست کے سینئرجج بن گئے تھے جس کے بعد ان کا تبادلہ نومبر 2018 میں کرناٹک ہائی کورٹ کردیاگیا تھا۔

انہیں دونوں ہائی کورٹس میں تقریبا 13سال کا تجربہ رہا ہے۔