امریکہ و کینیڈا
جسٹن ٹروڈو کا اپنی اہلیہ سے 18 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ
یہ فیصلہ ٹروڈو اور ان کی اہلیہ کی طرف سے وسیع بحث اور کافی غور و خوض کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے اپنے بچوں کی پرورش کے لیے بطور والدین ایک ساتھ رہنے کا انتخاب کیا ہے۔
اوٹاوا: کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو (51) اور ان کی اہلیہ سوفی (48) نے شادی کے 18 سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع جمعرات کو وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔ مسٹر جسٹن اور مسز سوفی کے تین بچے ہیں۔ ان کی علیحدگی کی خبر سن کر لوگ حیران ہیں، کیونکہ اس جوڑی کو لوگوں نے بے حد سراہا تھا۔
یہ فیصلہ مسٹر ٹروڈو اور ان کی اہلیہ کی طرف سے وسیع بحث اور کافی غور و خوض کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے اپنے بچوں کی پرورش کے لیے بطور والدین ایک ساتھ رہنے کا انتخاب کیا ہے۔ ٹروڈو اور مسز سوفی کی شادی 2005 میں ہوئی تھی۔