حیدرآباد
کے کویتا دہلی سے حیدرآباد واپس
پوچھ گچھ کے ختم ہونے اور مزید پوچھ گچھ کے لئے مرکزی ایجنسی کی جانب سے انہیں طلب نہ کئے جانے پر وہ اپنے بھائی و ریاستی وزیر تارک راما راو کے علاوہ اپنے دیگر ارکان خاندان کے ساتھ حیدرآباد واپس ہوگئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا جو دہلی شراب معاملہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے دہلی میں تھیں، قومی دارالحکومت سے ریاستی دارالحکومت واپس ہوگئی ہیں۔کویتا جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر ہیں، سے کل تقریبا 10گھنٹوں تک ای ڈی نے پوچھ گچھ کی تھی۔
اس پوچھ گچھ کے ختم ہونے اور مزید پوچھ گچھ کے لئے مرکزی ایجنسی کی جانب سے انہیں طلب نہ کئے جانے پر وہ اپنے بھائی و ریاستی وزیر تارک راما راو کے علاوہ اپنے دیگر ارکان خاندان کے ساتھ حیدرآباد واپس ہوگئیں۔