تلنگانہ

کالیشورم پروجیکٹ‘ موجودہ دور کا بڑا اسکام:جی نرنجن

نائب صدرٹی پی سی سی‘ جی نرنجن نے کہاکہ کالیشورم پروجیکٹ موجودہ دور کا سب سے بڑا اسکام ہے۔

حیدرآباد: نائب صدرٹی پی سی سی‘ جی نرنجن نے کہاکہ کالیشورم پروجیکٹ موجودہ دور کا سب سے بڑا اسکام ہے۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور وزیر آبپاشی این اتم کمارریڈی کی جانب سے میڈی گڈا بیاریج کے ستونوں میں دراڑ کے مسئلہ کی تحقیقات کے لئے آئندہ دوتین دنوں میں سنٹرل واٹرکمیشن‘ سنٹرل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی اور ماہرانجینئرس پرمشتمل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ لائق ستائش ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے سی آر کی ہدایت پر ہی اس اسکام کوانجام دیا گیا۔اس واقعہ کورونماء ہوئے تین ماہ گزر جانے کے باجوودمتعلقہ عہدیداران اس کی وجوہات بتانے سے گریز کررہے ہیں۔

عہدیدار‘ عوام اور ریاست کے مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گتہ داروں کے لئے کام کررہے ہیں جس سے دنیا بھر میں تلنگانہ بدنام ہوگیا ہے۔

دوسری طرف کنٹراکٹرس نے معیاری کام انجام دینے کی ذمہ داری کونظرانداز کرتے ہوئے عوامی سرمایہ کوخوب لوٹا ہے۔ تمام گتہ داروں کوبلاک لسٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرریاست میں ان گتہ داروں کودوسرا کام دیاگیا ہے تو اسے واپس لیاجاناچاہئے۔

حکومت کوان گتہ داروں کی سرگرمیوں اوران کی کارکردگی پرنظر رکھنی چاہئے۔نرنجن نے کہاکہ اب تک اس فاش غلطی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی ہے۔

a3w
a3w