تلنگانہ
کرناٹک ۔ تلنگانہ کیلئے 2 ٹی ایم سی پانی چھوڑنے پر رضامند
پانی کی اس ہنگامی اجرائی کا آج سے آغازہورہا ہے۔یہ پانی جمعرات کو جورالہ پہنچے گا۔اس سے پینے کے پانی کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی درخواست پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کرناٹک نے نارائن پور ڈیم سے تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ کے لئے دوٹی ایم سی پانی چھوڑنے پر رضامندی کااظہار کیا ہے۔پانی کی اس ہنگامی اجرائی کا آج سے آغازہورہا ہے۔یہ پانی جمعرات کو جورالہ پہنچے گا۔اس سے پینے کے پانی کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے گی۔