تلنگانہ
کویتا کی عدالتی تحویل میں 23 اپریل تک توسیع
دہلی شراب پالیسی معاملہ میں بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی عدالتی تحویل میں اس ماہ کی 23تاریخ تک توسیع کردی گئی۔
حیدرآباد: دہلی شراب پالیسی معاملہ میں بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی عدالتی تحویل میں اس ماہ کی 23تاریخ تک توسیع کردی گئی۔
سی بی آئی کے عہدیداروں نے کویتا کو دہلی کے راس ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی جانچ ایجنسی کے وکیل نے کویتا کو 14دنوں کے لئے تحویل میں دینے کی درخواست کی تاہم عدالت نے23اپریل تک ان کو تحویل میں دینے کا فیصلہ سنایا۔
عدالت سے نکلتے ہوئے کویتا نے وہاں منتظر میڈیا کو بتایا کہ یہ سی بی آئی تحویل نہیں بی جے پی کی تحویل ہے۔ باہر بی جے پی والے کیا بات کررہے ہیں اندر سی بی آئی والے پوچھ رہے ہیں۔
دو سال سے ان سے پوچھے گئے سوال دوبارہ پوچھے جارہے ہیں۔ اب جانچ ایجنسی کے پاس پوچھنے کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔