حیدرآباد
بارش سے فصلوں کو نقصانات کا جائزہ لینے چیف سکریٹری کو کے سی آر کی ہدایت
چیف منسٹر نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کلکٹرس سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے بارے میں بات کریں اور رپورٹ تیار کریں تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے۔جمعہ کی شب سے ہوئی گرج وچمک کے ساتھ ہوئی بارش اور شدید طوفانی ہواوں کے نتیجہ میں ریاست کے بیشتر علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے چیف سکریٹری شانتی کمار کو ہدایت دی کہ وہ بیشتر مقامات بالخصوص کریم نگر کے دیہی منڈلوں میں ہوئی بے موسم بارش سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے اقدامات کرے۔
انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کلکٹرس سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے بارے میں بات کریں اور رپورٹ تیار کریں تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے۔جمعہ کی شب سے ہوئی گرج وچمک کے ساتھ ہوئی بارش اور شدید طوفانی ہواوں کے نتیجہ میں ریاست کے بیشتر علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔
سدی پیٹ، میدک اور دیگر علاقوں میں آم کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔حسن آباد میں کسانوں کی جانب سے لائی گئی تیار فصل بھی گیلی ہوگئی کیونکہ کسان، اس فصل پرتارپولین کور ڈالنے میں ناکام رہے۔