تلنگانہ

کے سی آر، کروڑہا روپے کے کرپشن میں ملوث: امیت شاہ (ویڈیو)

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے روز کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو اقتدار ملنے کی صورت میں وہ، تمام کرپشن معاملوں کی تحقیقات کرائے گی اور خاطیوں کو جیل روانہ کردے گی۔

حیدرآباد: بی آر ایس سربراہ و تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر تنقید میں تیزی لاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے روز کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو اقتدار ملنے کی صورت میں وہ، تمام کرپشن معاملوں کی تحقیقات کرائے گی اور خاطیوں کو جیل روانہ کردے گی۔

متعلقہ خبریں
صدر مجلس کو پرانے شہر کے مسائل حل کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ

آر مور میں بھگوا جماعت بی جے پی کی انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے الزام عائد کیا کہ کے چندر شیکھر راؤ، کروڑہا روپے کے کرپشن کے معاملوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر، ہزار ہا کروڑ مالیت کے اسکامس میں ملوث ہیں۔ کے سی آر کو یہ احساس ہے کہ ان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا۔

کے سی آر، چین کی نیند بھی نہیں لیں گے۔ اب آپ کا وقت ہوگیا ہے۔ آپ نے جو اسکام کیا ہے، بی جے پی حکومت، اس کی تحقیقات کرائے گی اور بدعنوانیوں میں ملوث افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہونچادے گی۔

الزام عائد کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ کرپشن کیلئے کے سی آر نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ میاں پور لینڈ اسکام، کویتا جی شراب اسکام، آوٹر رنگ روڈ اسکام میں کے سی آر کا نام لیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں ان پر مزید چند بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے بھی الزامات ہیں۔ شاہ نے ایک بار پھر کہا کہ بی جے پی، 4فیصد مسلم تحفظات برخاست کردے گی۔