حیدرآباد

کے سی آر، مہاراشٹرا کے کسانوں کو ٹھکانے لگانے کو شاں: شرمیلا

شرمیلا نے کہا کہ تلنگانہ میں دولت مند افراد، زمین داروں کو اسمبلی ٹکٹ دینے والے کے سی آر مہاراشٹرا کے کسانوں کو اسمبلی بھیجنے کا خواب دکھا رہے ہیں۔

حیدرآباد: صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی، وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، مہاراشٹرا کے کسانوں کو ٹھکانے لگانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم

 آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب تک تلنگانہ کے کسانوں کی قبروں پر بیٹھ کر حکومت کرنے والے کے سی آر کی اب مہاراشٹرا کے کسانوں پر بری نظر پڑی ہے۔

شرمیلا نے کہا کہ تلنگانہ میں دولت مند افراد، زمین داروں کو اسمبلی ٹکٹ دینے والے کے سی آر مہاراشٹرا کے کسانوں کو اسمبلی بھیجنے کا خواب دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس تلنگانہ ماڈل کا کے سی آر ذکر کررہے ہیں، اُس کا مطلب9سالوں میں 9000کسانوں کی خودکشیا ں ہیں۔

 کسانوں کو فصل بیمہ کی عدم فراہمی ہے۔ ریاستی شرح پر کھاد اور تخم کی فراہمی سے مکر جانا ہے۔ رعیتو بندھو کے تحت ہزاروں کروڑ روپے تقسیم کرنے سے گریز کرنا ہے۔ کسانوں سے اراضیات چھین کر رئیل اسٹیٹ کاروبار کرنا ہے۔ آسائنڈ اراضیات چھین کر کسانوں کو سڑک پر لانا ہے۔

قول دار کسانوں کو کسان کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کرنا ہے۔ دھان کی کاشت کرنے والے کسانوں کو پھانسی لینے کا مشورہ دینا ہے۔ شرمیلا نے کہا کہ اگر کے سی آر واقعی کسانوں کے ہمدرد ہیں، ان کا ارادہ کسانوں کو خوشحال بنانا ہے تو تلنگانہ کے تمام119 حلقوں پر کسانوں کو پارٹی امیدوار بنا کر دکھائیں۔

 دلت طبقہ کے ایک کسان کو چیف منسٹر بنانے کا اعلان کریں۔ ساری کابینہ کسانوں پر مشتمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کے سی آر کو چیالنج کیا کہ کیا ان میں اتنی ہمت ہے کہ وہ اس چیالنج کو قبول کریں گے۔