حیدرآباد
دسہرہ کے دن کے سی آر نئی پارٹی کا اعلان کریں گے
بتایا جارہا ہے کہ وجئے دشمی کے روز ہی ٹی آر ایس ایل پی (تلنگانہ راشٹرا سمیتی مقننہ پارٹی) کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل سے مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد ہی پارٹی قائم کرنے کا اعلان کریں گے۔
حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے نئی قومی سیاسی پارٹی قائم کئے جانے کے متعلق قیاص آرائیاں کی جاتی رہی ہیں تاہم اب موصولہ اطلاعات کے مطابق کے سی آر دسہرہ کے دن اپنے فارم ہاوزایراولی میں اپنی نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ وجئے دشمی کے روز ہی ٹی آر ایس ایل پی (تلنگانہ راشٹرا سمیتی مقننہ پارٹی) کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل سے مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد ہی پارٹی قائم کرنے کا اعلان کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق دسہرہ کے بعد ٹی آر ایس کی جانب سے زبردست جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں کے چندر شیکھر راؤ پارٹی کے پرچم، مقاصد و منشور کا اعلان کریں گے۔