بھارت

تیل کے بڑھتے دام نے ہندوستان کی کمر توڑدی: جئے شنکر

یوکرین جنگ کے بارے میں جئے شنکر نے کہا کہ ہم نے درپردہ ہو یا کھلے عام یہی موقف اختیار کیا کہ یہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ بات چیت اور سفارت کاری ہے۔

واشنگٹن: ہندوستان‘ روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کے دام بڑھنے سے بڑا پریشان ہے۔ اس اضافہ نے ہندوستان کی کمر توڑدی ہے۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے یہ بات کہی۔ انہوں نے منگل کے دن امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو بڑی فکر لاحق ہے کہ ان کی توانائی ضروریات کیسے پوری ہوں گی۔

 یوکرین جنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے درپردہ ہو یا کھلے عام یہی موقف اختیار کیا کہ یہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ بات چیت اور سفارت کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تیل کے بڑھتے دام کی بڑی فکر ہے۔ ہندوستان 2ہزار امریکی ڈالر فی کس آمدنی کی معیشت ہے۔ تیل کے بڑھتے دام سے ہماری کمر ٹوٹ رہی ہے۔