دہلی

جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان

چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان نے جنہوں نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال سے پیر کے دن تہاڑ جیل میں ملاقات کی‘ کہا کہ جیل حکام‘ کجریوال سے دہشت گردوں جیسا سلوک کررہے ہیں۔

نئی دہلی: چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان نے جنہوں نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال سے پیر کے دن تہاڑ جیل میں ملاقات کی‘ کہا کہ جیل حکام‘ کجریوال سے دہشت گردوں جیسا سلوک کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
چیف منسٹر پنجاب‘ ہاسپٹل سے ڈسچارج
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
آتشی نے دہلی کی 8 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا

کجریوال کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی ملاقات جیل کے ”جنگلہ ملاقات“ روم میں ہوئی جہاں بیچ میں شیشہ کی دیوار ہوتی ہے اور دونوں جانب انٹرکام لگا ہوتا ہے۔

جیل مینول پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے چیف منسٹر پنجاب ایک عام ملاقاتی کے طورپر اندر داخل ہوئے۔ تہاڑ جیل سے باہر آنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ کجریوال نے جنتادل سے کہا ہے کہ وہ ان کے تعلق سے پریشان نہ ہو۔ مبینہ آبکاری اسکام میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے ہاتھوں 21 مارچ کو گرفتار کجریوال کو تہاڑ جیل نمبر 2 میں رکھا گیا ہے۔