شمال مشرق
ٹرینڈنگ

کولکتہ کی خانگی لاء کالج ٹیچر کا حجاب کی خاطر ملازمت چھوڑدینے کا فیصلہ

سنجیدہ جنہوں نے اپنے فیصلے مطلع کرنے ایک ہفتہ کی مہلت طلب کی تھی، جمعرات کو تازہ ای میل پیام روانہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے حکم پر بہ احتیاط کرتے ہوئے وہ فیصلہ کی ہیں کہ کالج میں رجوع نہ ہوں۔

کولکتہ: کولکتہ میں واقع خانگی لا کالج کی ٹیچر جسے کہا گیا تھا کہ وہ حجاب میں کلاس میں حاضر نہ ہوں اور بعد ازاں انہیں حجاب پہننے کی اجازت دی گئی نے کہا کہ وہ اپنے ملازمت سے رجوع نہیں ہوں گی۔ اس کے جواب میں کالج نے کہا کہ وہ ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
ایران میں خاتون کو 74 کوڑے مارنے کی سزا پر عمل درآمد
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی
کولکتہ میں پاکستانی جاسوس گرفتار
معین علی دوبارہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش

ٹیچر سنجیدہ قادر نے کہا کہ وہ ملازمت سے رجوع نہیں ہوں گی اور کہا کہ ذریعہ ای میل اپنا فیصلہ کالج انتظامیہ کو روانہ کردیا ہے۔ نالی گنج میں واقع ایل آئی ڈی لا کالج نے 10 جون کو ذریعہ ای میل ٹیچر سے کہا کہ وہ اساتذہ کے لئے مقرر ڈریس قواعد کی پابندی کرتے ہوئے ڈیوٹی سے رجوع ہوسکتی ہیں اور کلاس میں اپنا ڈوپٹہ سر پر اسکارف کے طور پر لگا سکتی ہیں۔

سنجیدہ جنہوں نے اپنے فیصلے مطلع کرنے ایک ہفتہ کی مہلت طلب کی تھی، جمعرات کو تازہ ای میل پیام روانہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے حکم پر بہ احتیاط کرتے ہوئے وہ فیصلہ کی ہیں کہ کالج میں رجوع نہ ہوں اور اس کے بجائے نئے مواقع تلاش کرے کیونکہ ان کا ایقان ہے کہ اس وقت ان کے مقاصد  حاصل کرنے یہ بہتر پسند ہے۔

 انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہاں صورتحال ان کے لئے آرام دہ نہیں رہے گی۔ اور ان کے لئے بہتر مستقبل کی خواہش کرنا ہے، سنجیدہ گزشتہ رمضان سے حجاب لگانا شروع کی تھیں لیکن گزشتہ ہفتہ سے موضوع بنایا گیا۔

a3w
a3w