حیدرآباد

حیدرآباد میں نظم وضبط کی بگڑتی صورتحال پرکے ٹی آر کا اظہار تشویش

شہر حیدرآباد کے مشہور اخبارات میں حیدرآباد کے خراب حالات پر خبریں شائع ہورہی ہیں۔ کے تارک رامار اؤ نے اپنے بیان میں بتایا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں شہر حیدرآباد کی شناخت عالمگیر شہر کے طور پر ہوگئی تھی۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے کانگریس کے اقتدار پر آنے کے بعد شہر حیدرآباد میں نظم وضبط کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ناتجربہ کار قائدین کے اقتدار پر فائز ہونے کے بعد شہر اور تلنگانہ میں بد انتظامی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں
ہارورڈ بزنس اسکول میں خطاب کیلئے کے ٹی آر مدعو
حیدرآباد کو اولمپکس کی میزبانی کے قابل بنانے پر توجہ: کے ٹی آر
گِدھوں اور شیاطین کی حکمرانی سے ریاست تباہ ہوجائے گی۔ بی آر ایس قائد کا طنز

شہر حیدرآباد کے مشہور اخبارات میں حیدرآباد کے خراب حالات پر خبریں شائع ہورہی ہیں۔ کے تارک رامار اؤ نے اپنے بیان میں بتایا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں شہر حیدرآباد کی شناخت عالمگیر شہر کے طور پر ہوگئی تھی۔

 کانگریس کے چند ماہ کے دور حکومت میں ایک طرف رئل اسٹیٹ کا شعبہ تباہ ہوگیا ہے تو دوسری طرف قتل غارت گری کے کلچر پروان چڑھا ہے۔ جسے دیکھ کر شہر کے عوام خوف زدہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کمانڈ کنٹرول ہونے کے باوجود پولیس نظم وضبط کو برقرار رکھنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

 انہوں نے بی آر ایس دور حکومت میں ملک اور بیرون ملک کے صنعت کار حیدرآباد میں سرمایہ کاری کرنے آگے آئے تھے اگر اس طرح کے حالات برقرار رہیں گے  تو شہر حیدرآباد میں سرمایہ کاری کیلئے کوئی آگے نہیں آئے گا۔ جس کے باعث بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے سوال کیا کہ حیدرآباد جو امن کا گہوارہ اور محفوظ شہر تھا، اس شہر میں جرائم کی شرح میں کیوں اضافہ ہورہا ہے؟ انہوں نے کانگریس قائدین سے استفسار کیا کہ کیا یہی تبدیلی ہے؟ جو آپ لانا چاہتے تھے۔

a3w
a3w